کرونا متاثرہ سعودی شہریوں، تارکین کو مفت طبی سہولتیں دی جائیں: شاہ سلمان کی ہدایت

ریاض(امیر محمد خان سے) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں کرونا وائرس کا شکار سعودی شہریوں سمیت تارکین وطن کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔ وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ دو ہفتے قبل مختلف ممالک سے آنے والی فلائٹس کے چار سو کے قریب افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جبکہ کرونا وائرس کی موثر روک تھام کے لئے خادم الحرمین الشریفین نے حکم دیا ہے کہ سعودی شہریوں سمیت تارکین وطن کے علاوہ مملکت میں مقیم غیر قانونی افراد کو بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ خصوصی کمیٹی تمام امور کے تحت کام کر رہی ہے اور ہر ممکنہ طور پر اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سعودی عوام اور تارکین وطن بہتر انداز میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن