اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں مشینری اورمیکینکل آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء مشینری اورمیکینکل آلات کی درآمدات پر4.225 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.92 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مشینری اورمیکینکل آلات کی درآمدات پر4.264 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں مشینری اورمیکینکل آلات کی درآمدات پر454.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 7.83 فیصد کم ہے۔
مشینری اورمکینیکل آلات کی درآمدات میں کمی
Mar 31, 2020