کراچی (نوائے وقت نیوز) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والے لاتعداد مسائل کیساتھ تھیلے سیمیا کے بچوں کو خون لگانے کیلئے ڈونرز ڈھونڈنے کا حصول بھی خاصا مشکل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز کراچی کے ایک ہسپتال میں تھیلے سیمیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا اور عوام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔
کراچی: گورنر سندھ کا تھیلے سیمیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ
Mar 31, 2020