طبی آلات لے کر چین سے 5 واں طیارہ کراچی پہنچ گیا

کراچی( نوائے وقت نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی وبا پر قابو پانے کے لیے چین حکومت کی جانب سے مسلسل طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چین کے کنمنگ ایئر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کرپیرکو پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی۔ چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے پیرکی صبح 9 بجکر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمنل پراتری ۔سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے کارگو طیارے امدادی سامان پر بھی سپرے کیا گیا ہے۔چین کی جانب سے امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...