اجنیانوالہ:لاک ڈائون کی آڑمیں راہگیروں سے پولیس کی بھتہ وصولی

اجنیانوالہ(نامہ نگار)اجنیانوالہ پولیس لاک ڈائون کی آڑ میں سبزی فروشوں، چھابڑی والوں اور راہ گیروں سے سرعام بھتہ وصول کرنے لگی ۔بھتہ نہ دینے پر راہ گیروں کے موٹرسائیکلوں اور سائیکل سواروں کے ٹائر برسٹ کر کے مرغا بنا کر چھترول کرنا معمول بن چکا ہے ۔بتایا گیاہے کہ پولیس نے نہر اپر گوگیرہ کے پل پر ناکہ کر غریب اور مزدور دیہاڑی دارسینکڑوں چھابڑی والوں اور را ہ گیروں کو روک کر ان سے 100سے 500روپے تک فی کس بھتہ وصول کرنا شروع کر دیا۔متاثرہ افراد نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانیدار کو فوری طور پر معطل کر کے اسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر تھانیدار قریش نے بتایا کہ اسکے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں میں افسران کے حکم کے مطابق لوگو ں کیساتھ پیش آرہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن