حج منسوخ نہیں کیا‘ کرونا کے سبب انتظامات موخر کئے: سعودی وزیر ڈاکٹر صالح

فیصل آباد (آن لائن)سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے اس سال حج منسوخ نہیں کیا بلکہ وقتی طور پر انتظامات کو موخرکیا ہے۔ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ترجمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ اس وقت کرونا وائرس کے بحران پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت و دیگر مقامی و بین الاقوامی اداروں سے ملکر سعودی عرب کے عوام اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ذرائع و وسائل بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہیں۔ لہذا حج انتظامات کا فیصلہ موجودہ صورت حال ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق زائریں کی سلامتی اولین ترجیح ہے لہذا مسلمان افواہوں پر یقین نہ رکھیں۔ سعودی مملکت دنیا کا پہلا ملک ہے جو ا پنے عطیات کے ذریعے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ ملکر پوری انسانیت کے لیے کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن