ڈی پی او قصور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او کوجیل بھیج دیا

Mar 31, 2020

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او بی ڈویثزن کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ ڈی پی او قصور زائد نواز مروت کو خفیہ اطلاع ملی کی ایس ایچ او بی ڈویثزن عابد محمود نے ملزم سلطان حیدر سے مختلف اقسام کی دو کلو ہیروین برآمد کرکے اس سے بھاری رشوت لیکر اسکے خلاف صرف گیارہ سو گرام چرس کا مقدمہ درج کیا ہے جس پر ڈی پی او نے اے ایس پی سٹی قصور سرکل عبدالحنان کو انکوائری کا حکم دیا،انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ڈی پی اور کے حکم پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے

مزیدخبریں