اقوام متحدہ کا ترقی پذیرملکوں کے لئے25 کھرب ڈالر کےکوروناوائرس امدادی پیکیج کی فراہمی پرزور

قوام متحدہ نے ترقی پذیرملکوں کے لئے پچیس کھرب ڈالر کے کوروناوائرس امدادی پیکیج کی فراہمی پرزوردیاہے تاکہ کوروناوائرس کے خطرے کے باعث مزیدمشکلات کی صورت میں اُن کی استعدادکارمیں اضافہ کیاجاسکے۔تجارت اورترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کے ڈائریکٹربرائے عالمگیریت و ترقیاتی حکمت عملی رچرڈکوزل رائٹ نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی عالمی وباء کی روک تھام میں ابھی وقت لگے گاتاہم ترقی پذیرملکوں سمیت دنیاکی معیشتوں پراس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ابھی کئی ترقی پذیرملکوں میں صحت کابحران پیدا ہونے کاخدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن