اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی اور لاک ڈائون کی وجہ سے جماعت اول تا ہشتم کے تمام طالب علموں کو پاس قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلی جماعت کی کتابیں خرید کر 31مئی تک گھروں پر ہی تدریس کا عمل شروع کردیں۔ پیر کومحکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی اور لاک ڈائون کی وجہ سے تمام انرول جماعت اول تا ہشتم کے تمام طالب علموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی جماعت کی کتابیں خرید کر اپنی تدریس گھروں پر ہی شروع کردیں۔