اسدعمرکی زیرصدارت اجلاس،اسلام آباد میں صحت،خوراک انتظامات کاجائزہ

Mar 31, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت کورونا وائرس پر اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں صحت اور خوراک کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مین بتایا گیا کہ اسلام آباد میں روزانہ 1000 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد شہر میں تین روزہ کورونا آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،وفاقی وزیر نے کہا کہراجہ خرم کی سربراہی میں اسلام آباد میں تین روزہ آگاہی مہم شروع کی جائے گی ،عوام میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی، میڈیا اور اعلانات کے ذریعے یہ مہم چلائی جائے گی۔

مزیدخبریں