بھارت میں کروناوائرس مقامی نوعیت کاہے،تیزی سے نہ پھیلنے کی وجہ سرکاری گائیڈلائن پرسختی سے عمل ہے،وزارت صحت

Mar 31, 2020

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے دعوی کیا ہے کہ وہاں کورونا مقامی نوعیت کا ہے بیرون ملک سے بھارت میں پھیلنے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1050 ہے۔ بھارتی وزارت صحت نے یہ بتایا کہ کسی ایک طبقہ کے لوگوں سے دوسرے لوگوں میں وائرس کے پھیلنے کے بھی شواہد نہیں ملے ۔ بھارت وزارت صحت کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تیز رفتار سے نہ پھیلنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ لوکل سماجی رابطوں کے حوالے سے سرکاری گائیڈ لائن پر سختی سے کار بند ہیں۔

مزیدخبریں