اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس ایک مہینے تک استعمال کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔ یہ بات پیر کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ریکٹر نسٹ، سی ای او ڈراپ اور پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس ایف ڈی اے اور برطانیہ کے طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گے اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس بین الاقوامی قیمت سے تین گنا کم قیمت پر دستیاب ہوںگی۔
پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز ،کورونا ٹیسٹنگ کٹس ایک مہینے تک استعمال کیلئے دستیاب ہو جائیں گی،فواد چوہدری
Mar 31, 2020