پی پی ایس سی کے تحت تقرریاں،سپریم کورٹ نے وفاق کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت کی گئیں تقرریوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی درخواست خارج کر دی ، پیر کو  سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آفس میمورنڈم کے تحت ایک آفیسر نیوی، ایک ایئر فورس, تین آرمی سے لینے تھے،ایئر فورس سے پہلے ہی ایک آدمی لے لیا گیا تھا جس کی وجہ سے رفعت اللہ کو نہیں لیا گیا،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آفس میمورنڈم درست نہیں ہے،اگر آرمی ایک آدمی پنجاب سے لیں اور باقی سارے سندھ سے لے لیے جائیںتو کیا یہ تناسب درست ہوگا؟ رفعت اللہ کومیرٹ پر آنے کے باجود نوکری نہیں دی گئی،صوبائی کوٹے میں میرٹ پر پہلے نمبر ہونے کے باوجود نوکری کیوں نہیں دی گئی؟یادرہے کہ ہائیکورٹ نے 2018 میں رفعت اللہ کو نوکری دینے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن