ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سندھ حکومت کو 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی نے سندھ حکومت کو 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دیں ،سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں نے چیئرمین بلاول کی ہدایت پر وزیر صحت سندھ کو 2000 کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی ہیں، میں آنے والے دنوں میں کے پی، پنجاب، بلوچستان حکومت کو ٹیسٹنگ کٹس بھی فراہم کروں گا، امید ہے ہمیں مزید وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک ملے گی،کچھ ہی دنوں میں ہم انہیں اسپتالوں میں تقسیم کریں گے، ہم ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی سوٹ کا بھی اہتمام کر رہے ہیں، لوگ جس حد تک بھی تعاون کرسکتے ہیں اس کام میں حصہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن