پنجاب کے گورنرچودھری محمدسرورنےغریب خاندانوں کوکوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے''ٹائیگرفورس'' کے قیام کے اعلان کوسراہاہے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں پرکوروناوائرس کے خلاف ملکر کام کرنے پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ مذہبی رہنمااس وائرس کے خطرے کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپناکرداراداکرسکتے ہیں۔