چوہدری شوکت بھٹی نے 2ہزارحفاظتی کٹس سی ای اوہیلتھ کے حوالے کردی

Mar 31, 2020

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)رُکن قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی نے کورونا ایمر جنسی کے دوران فرائض کی بہتر ادائیگی اور کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ڈاکٹروں کو 2ہزار حفاظتی کٹس فراہم کر دی گئیں۔ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی نے کٹس اور دیگر حفاظتی سامان ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب اور ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر کے حوالہ کیا۔اس موقعہ پر چودھری سکندر نواز بھٹی ،محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عابد بھٹی،ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایمر جنسی کے دوران ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،نرسز اور سینٹری ورکرز جس طرح اپنے فرائض اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

مزیدخبریں