راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ بنی کے علاقے میں پٹرول پمپ پر عربی بولتے آنے والی عورت اپنی اردو مترجم سمیت کیشئر سے 54 ہزار روپے ہتھیا کر رکشے میں فرار ہوگئیں کیشئر ہاتھ ملتا رہ گیا پولیس کو عتیق اللہ سکنہ چارسدہ نے بتایا کہ میںاصغر مال روڈ پر واقع کالٹیکس پٹرول پمپ پر کیشئر ہوں دو عورتیں عربی بولتی ہوئی آئیں ایک نے ترجمہ کرکے پانچ ہزار روپے کی چینج مانگی میں چینج دینے لگاتو اس نے کہا کہ نئے نوٹ دو میں نے تبدیل کئے تو وہ انجانے میں میرے 54 ہزار روپے ہتھیا لئے اور رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگئیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پٹرول پمپ پر عربی بولنے والی عورت نے اردو مترجم سمیت کیشئر سے 54 ہزار ہتھیا لئے
Mar 31, 2020