بھارت: محکمہ ریلوے نے ٹرین سروس بند ہونے کے بعد ڈبوں کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا

Mar 31, 2020

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس بند ہونے کے بعد ڈبوں کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا۔محکمہ ریلوے نے ٹرین کے ڈبوں کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر کے حکومت کو پیشکش کی کہ وہ یہاں کرونا کے مریضوں کو منتقل کرسکتی ہے۔بھارت میں لاک ڈائون اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد ٹرینیں اس وقت اسٹیشنز پر ناکارہ کھڑی ہوئی ہیں، محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ ایسے وقت میں یہ ان ٹرینوں کو کام میں لیا جائے گا۔ایک ٹرین میں 1000 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کیا جائے گا جس میں تمام طبی سہولیات اور ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔

مزیدخبریں