کراچی( نوائے وقت نیوز)سندھ حکومت نے تمام نجی اداروں اور فیکٹریوں کو آج(منگل)31مارچ تک ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔حکومت سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام نجی ادارے اور فیکٹریاں31مارچ تک ملازمین کو تنخواہیں جاری کر دیں، یہ نوٹیفیکشن وزیر محنت سعید غنی کی ہدایت پر سیکریٹری محنت نے جاری کیاہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے 31مارچ تک ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے، تنخواہوں سے متعلق معاملات کے لیے سیسی کا ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے، ادارے یا ملازم تنخواہوں سے متعلق مسائل کے لیے ایمرجنسی سیل سے رابطہ کریں۔
سندھ کے تمام نجی اداروں کوآج تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت
Mar 31, 2020