لاہور( سپورٹس رپورٹر)کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو دو ماہ کا وظیفہ ادا کردیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فروری تک صوبائی ٹیم کے کھلاڑیوں کے واجبات کی منظوری کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹرز کے ڈیلی الاؤنس اور میچ فیس بھی ادا کردی ہے ۔