ایشیائی ترقیاتی بنک نے کوروناوائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے پاکستان کی کوششوں میں تعاون کے لئے بیس لاکھ ڈالرکی امداد کی منظوری دی ہے. بینک کی ایک پریس ریلیزکے مطابق اس امداد سے ہنگامی طبی اورحفاظتی آلات وائرس کی تشخیص اورلیبارٹری کاسامان فوری طورپرخریدنے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیس مارچ کوپانچ لاکھ ڈالرکی منظوری دی تھی جو پہلے ہی یونیسیف کے ذریعے پاکستان کے لئے ہنگامی سازوسامان کی خریداری کے لئے فراہم کی جارہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے پچیس لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری پاکستان سے بینک کے تعاون کااظہارہے جبکہ بینک اس سلسلے میں پاکستان کومزیدمالی معاونت بھی فراہم کرے گا۔