اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف شہروں میں آٹے کی قلت پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافےپرصوبے بھی ایکشن لیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے باعث ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کورونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کوروناریلیف پیکج منظورکیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف شہروں میں آٹے کی قلت کی شکایات پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جب آٹاوافرمقدار میں موجودہےتوکون قلت پیدا کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر فوڈ سیکیورٹی کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافےپرصوبے بھی ایکشن لیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے تو ایسے افرادکوبنا رعایت سزائیں دیں۔