لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نصرت شہباز کا پلیڈر مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کہا کہ نصرت شہباز صحتیاب ہوکر عدالتی کارروائی میں شامل ہوں۔ پلیڈر نصرت شہباز کو ہر سماعت کی کارروائی سے آگاہ کرنے کا پابند ہو گا۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 3 شرائط مان لیں تو نصرت شہباز کی درخواست منظوری پر کوئی اعتراض نہیں۔ نصرت شہباز کا پلیڈر ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہو، ہر سماعت کی کارروائی سے ملزمہ کو آگاہ کرے، نصرت شہباز صحتیابی کے بعد عدالت میں پیش ہونے کی پابند ہوں۔ نصرت شہباز کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
منی لانڈرنگ کیس، ہائیکورٹ نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کر دیا
Mar 31, 2021