امریکی فوج کا انخلا منظم اور ذمہ دارانہ ہونا چاہیے ‘ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(خبر نگار)دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے فوجی حل کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کا انخلا منظم اور ذمہ دارانہ ہونا چاہیے تاکہ خلا پیدا نہ ہو۔زاہد حفیظ چوہدری نے طالبان کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر دیے ردعمل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے افغانستان کے تنازع کا کوئی  فوجی حل نہیں ۔انہوں نے کہا ہم نے افغان فریقین کے اختلافات کے حل کے لیے مکمل، وسیع بنیاد پر اور جامع مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاکستان کا ماننا ہے دوحہ مذاکرات نے پائیدار سیاسی حل کے حصول کا ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن