اسلام آباد، ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ اور آفتاب شیرپاؤ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آفتاب شیرپاؤ نے مولانا فضل الرحمنٰ کی صحت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی ڈی ایم کو فعال رکھنے پر اتفاق کیا۔