جاپانی سفیر کی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری متصودہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابقب معزز مہمان نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشقوں کے انعقاد کے ذریعے میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ کو سراہا۔ جاپانی سفیر نے امن مشقوں میں دنیا بھر کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر پاکستان بالخصوص پاک بحریہ کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن