فیض آباد+ بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلراوروزیر خارجہ وانگ یی نے بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں امن اور ترقی کے فروغ اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے زیادہ اہم کردار ادا کرنے کامطالبہ کیا ہے۔وانگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے افغانستان کے حوالے سے استنبول پراسس کی نویں وزرا خارجہ کانفرنس سے کیا ادھرافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں گزشتہ شب طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فضائیہ کی جانب سے کیے جانیوالے حملے میں 5 عسکریت پسند ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ عبدالہادی جمال نے گزشتہ روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے شِنہوا کو بتایا کہ یہ حملہ ضلع نسی میں طالبان کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا۔ اس حملے کے دوران طالبان کے کنٹرول و کمانڈ مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کا موجودہ عمل ایک اہم موڑ پر ہے اور افغان مسئلے کے سیاسی تصفیہ کے لئے ایک تاریخی موقع ملا ہے۔ استنبول پراسیس میں تمام فریقوں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا تاکہ جلد ازجلد امن اور ترقی کے حصول میں افغانستان کی مدد کی جاسکے۔