معیشت کا بیڑہ غرق‘ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی: رانا ثناء

Mar 31, 2021

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے سابق ایم پی اے ملک شاہد اقبال اعوان، چوہدری عمر سہیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی مسلم لیگ (ن) میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا۔ مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دینے والے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو روزگار دینے کا وعدہ کرکے انکے سروں سے چھت چھین لی ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن)  کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ بہت جلد عوام کو نااہل حکومت سے نجات مل جائیگی۔

مزیدخبریں