سٹیٹ بنک کاروبار کی بھالی نئے منصوبوں کیلئے 537.6 ارب روپے کی منظوری دیدی 

اسلام آباد (اے پی پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے کووڈ۔19 کے دوران کاروبار کی بحالی، توسیع اور نئے منصوبوں کے لئے 537.6 ارب روپے کے 609 مختلف منصوبوں  کی منظوری دی ہے۔ اس حوالہ سے مرکزی بینک کو 751.26 ارب روپے مالیت کے 671 مختلف منصوبوں کے لئے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے اثرات سے تحفظ کے لئے ری فنانسنگ کی سکیم کے تحت اب تک 657.154 ارب روپے کے قرضوں کے اصل زر کی وصولی کو بھی ایک سال کے لئے موخر کیا ہے۔ مزید برآں سٹیٹ بینک کی جانب سے 246.31 ارب روپے کے مختلف قرضہ جات کی ری شیڈولنگ اور ری سٹرکچرنگ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کی جانب سے روزگار کے تحفظ کے لئے 2958 کاروباری و صنعتی اداروں کو کووڈ۔19 کے ثمرات سے محفوظ رکھنے کے لئے 238.2 ارب روپے بھی فراہم کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...