حکومت نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹاکر نااہلی کا اعتراف کرلیا ،پیپلزپارٹی 

Mar 31, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ سے الگ کئے جانے پر سوالات اٹھاتے ہوئے آئی ایم ایف سے کئے گئے تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹاکر نااہلی کا اعتراف کرلیا ہے ناکام ٹیم کے نالائق حکومتی کپتان عمران خان جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے سے آئی ایم ایف اور حفیظ شیخ کے دیگر فیصلوں پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں نیر بخاری نے سوال اٹھایا کہ حفیظ شیخ نااہل ثابت ہوئے تو نااہل شخص کے معاہدے عوام پر کیوں مسلط رہے حکومت فوری حفیظ شیخ کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لے، نیر بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرض معاہدوں کے بعد وزیر خزانہ کی برطرفی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے قوم  نااہل اور ناکام حکومتی ٹیم کی ناکامیوں کے  نالائق کپتان کی "تبدیلی"چاہتی ہینیر بخاری نے مزید کہا کہ مہنگائی ہو تو سمجھیں حکمران بدعنوان ہیں کہنے والے عمران خان استعفے دیں پٹرول آٹا چینی ادویات مہنگی کرکے تجوریاں بھرنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں۔

مزیدخبریں