وہاڑی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلیمان بیگ نے سینئر سول جج چوہدری شہزاد انور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندورن جیل مختلف بارکوں کو چیک کیا اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو سماعت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رضوان سعید، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان شکیل اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلیمان بیگ نے 15اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔