سگنلز پر فقیر مانگتا نظر آیا تو ذمہ دار ٹریفک اہلکار: ڈی پی او 

Mar 31, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور نے ضلع بھر کی ٹریفک پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ سٹی ایریا اور ٹریفک سنگلز پر کوئی بھی فقیر مانگتا ہوا نظر آیا تو متعلقہ ٹریفک اہلکار اس فقیر سے منتھلی یا حصہ لینے کا قصور وار گردانا جائے گا اور اس ٹریفک اہلکار یا صدام کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ 27 مارچ 2021 کو حوالہ نمبر 660 کے تحت جاری ہونے والے اس سرکلر پر فوری عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے جس میں ٹریفک پولیس بہاول پور کے تمام سٹاف کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پیشہ ور گدا گروں اور فقیروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں