غذائی کمی کا شکار بچوں کوفولک ایسڈ و آئرن سپلیمنٹ دیا جائیگا : عمران قریشی

لودھراں (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا ہے کہ 10 سے19 سال کے غذائی کمی کے شکار بچوں کو فولک ایسڈ و آئرن سپلیمنٹ اور 15 سال سے 19 سال کی غذائی کمی کا شکار بچیوں کو وٹامن ڈی اور کیلشیم سپلیمنٹ ترجیحی بنیادوں پر دیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ مالنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ناقص خوراک اور ملاوٹ والی اشیاء کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فورٹیفائیڈ آئل اور گھی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فورٹیفائیڈ آ ٹے کی دستیابی کے حوالے سے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دیں۔ اجلاس میں دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ  کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن