ایف بی آ ر کے ٹیکس وصولی ذیلی دفاترآج 7 بجے نیشنل بنک برانچیں 6 بجے تک کھلے ہونگی

اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی+ اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے دفاترآج بروز بدھ شام 7 بجے تک کھلے رکھے جائینگے جبکہ ایس بی پی بنکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بنک کی مجاز برانچیںبھی آج شام 6:00 بجے تک یعنی اضافی وقت تک کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے چیف کمشنرز آئی آر کو مزید ہدایات جاری کی ہیں کہ سٹیٹ بینک اف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی سٹیٹ بینک اف پاکستان میں ہو جائے تاکہ مارچ کے حاصل کردہ محاصل میں ان کا شمار ممکن ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...