اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس خان اور تحریک انصاف کے رہنما سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ نے حلقہ بلوچ سے تحریک انصاف کی مخالف سیاسی جماعتوں سے کارکنان کا ایک بڑا قافلہ تحریک انصاف میں شامل کردیا، شمولیتی پروگرام سے سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کشمیر کا شوشہ اپوزیشن نے چھوڑا ہے۔ایسا کوئی فارمولا کہیں زیربحث نہیں ہے۔پاک بھارت مذاکرات خوش آئند ہیں جو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہوں گے۔پونچھ کے غیور لوگوں نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق آزاکشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں۔آمدہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر تحریک انصاف کی حکومت قائم کرینگے اور عمران خان کے وڑن کے مطابق آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔امجد سدوزئی اور ان جیسے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے، تقریب کا انعقاد سردار تنویر الیاس خان کے رابطہ آفس میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سردار تنویر الیاس خان تھے جبکہ صدارت سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ نے ۔
تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا کہیں زیربحث نہیں، سردار تنویر الیاس
Mar 31, 2021