کپاس کی بہترپیداوار کیلئے موثر کیمیائی زہروں کا استعمال کیاجائے‘ثاقب علی عطیل

Mar 31, 2021

 ملتان (خبرنگارخصوصی ) کپاس کی فصل کو کامیاب اور منافع بخش بنانے کیلئے سفید مکھی و دیگر کیڑوں کے خلاف ایسی موثر کیمیائی زہریں استعمال کرنی ہوں گی جو دوست کیڑوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس جنوبی پنجاب میں زیادہ کاشت ہوتی ہے لہٰذا اس کی نگہداشت اور بہتر دیکھ بھال کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق محکمہ زراعت جنوبی پنجاب سفارشات جاری کریگا۔ ڈسٹری بیوٹر کھلی زہر نہیں رکھے گا بلکہ مکمل پیکنگ ہونی چاہیے۔اجلاس میں بارک اللہ خان، آصف رضا، شہزاد صابر، چوہدری محمد اشرف،  عبدالصمد، آصف مجید، شیخ عبدالستار اظہر، سلیم ناصر سمیت مختلف پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں صرف وہی ڈسٹری بیوٹر کام کرے گا جس کی زرعی زہریں کیڑوں کے خلاف موثر ہوں گی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈیلرز کو ایس او پیز کے مطابق زرعی زہریں سٹاک کرنے کا پابند بنایا جائے۔ تربیتی پروگراموں میں کیڑوں کے معاشی نقصان دہ حد کو فوکس کیا جائے تاکہ زہروں کے بلاوجہ سپرے کرنے کے جھنجھٹ سے کاشتکاروں کو بچایا جاسکے۔ مختلف کیڑوں کے خلاف زہروں کو مکس کرکے سپرے کرنے کی پریکٹس کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے۔ 

مزیدخبریں