کھیوڑہ (نامہ نگار) ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی دو سالہ بندش کے باعث مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے غریب وال سیمنٹ فیکٹری یونین حاجی عبدالغفور کی طرف سے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی بندش کے دوران جان بحق ھونے والے ورکزز کی فیملی کے لیے مالی معاونت کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا ، چویدری ریاض لِلہ نے کہا کہ ، ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری یونین صدر ملک نصرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی رفاعی خدمات ناقابل فراموش ہیں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں مزدودوں نے اپنے خون پسینے کی کمائی سے حصہ ڈالا مگر آج فیکٹری بندش سے مزدود فاقہ کشی کا شکار ہیں مالکان مسلسل مزدودوں کا استحصال کر رہے ہیں مالکان نے فیکٹری سے اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا اور کھاتوں میں مسلسل خسارہ شو کرتے رہے ، حاجی عبدالغفور نے کہا کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری اس وقت بدترین بحران کا شکار ہے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی بندش کے دوران جو بھی مزدود فوت ہوا اسکے اہل خانہ کی مالی معاونت کے لیے 50 ہزار روپے فراہم کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر فوت ہونے والے چھ مزدورں کی فیملیز میں 50 پچاس ہزار روپے کی معاونت فراہم کی گئی
ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری دو سال سے بند ، مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے
Mar 31, 2021