لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا 4 اپریل کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے اس ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میںآج لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوگی۔ گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلہ دیش کا ہوگا جبکہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے طے ہے۔چار اپریل کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلہ دیش جبکہ پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دو بہترین ٹیموں کا فائنل آٹھ اپریل کو شیڈول ہے۔