دنیائے اسلام کے مسائل ومصائب دین سے دوری کا نتیجہ : وسیم الحسن نقوی

Mar 31, 2021

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے کہا ہے آج دنیائے اسلام جن مسائل ومصائب سے دوچار ہے وہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکز اہلسنت جامع الفاروق میں ایک دینی وروحانی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کفرکی بڑھتی سازشیں عالم اسلام کو اپنے نرغے میںلیتی جارہی ہیں لیکن ہم اب بھی خواب غفلت میںمبتلا ہیں۔ کشمیر ، بوسینیا اور فلسطین کے مسلمانوںپر ڈھائے جانیو الے مظالم مسلم امہ کی بے بسی کو ظاہر کررہے ہیں۔

مزیدخبریں