پاکستان میں یوکرائن کے سفیر محترم مسٹر مارکین چوچوک نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں اضافے کے امور زیربحث آئے۔سی او اےایس نے کہا کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ تمام ڈومینز میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یوکرائن کے محترم سفیر نے خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں ، خصوصا افغان امن عمل کی تعریف کی۔دونوں فریقوں نے خاص طور پر دفاعی تعاون کے سلسلے میں ، منظم فورمز اور باضابطہ تبادلے کے ذریعے دوطرفہ مصروفیات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان میں یوکرائن کے سفیر کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں اضافے کے امور زیربحث آئے
Mar 31, 2021 | 18:21