لاہور(خصوصی نامہ نگار )ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں۔ ان بزرگان دین کی تعلیمات کو اپنا کر ہم دوبارہ دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔خانقاہیں اور مزارات انسانی ویلفیئر کے سب سے بڑے مراکز ہیں، دینی اقدار کی تر ویج میں مشائخ و علما ء کی خدمات قابلِ قدر ہیں، رمضان المبارک ہمدردی اور غمگساری کا مہینہ ہے ، مخیر حضرات دل کھول کر لوگوں کی خدمت کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیکرٹری وچیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب جواد اکرم کی موجودگی میں دربار حضرت پیر مکیؒ میں رمضان گفٹ پیکٹ تقسیم کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتادربار خالد محمود سندھو ، منیجر اوقاف شیخ محمدجمیل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
صوفیائے کرام امن کے علمبر دار ہیں: طاہر رضا بخاری
Mar 31, 2022