سیاسی عدم استحکام کیوجہ سے پنجاب مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، ریحان مقبول 

Mar 31, 2022

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پنجاب مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب حکومت کے بغیر چل رہا ہے۔ عثمان بزدار نے اپنے استعفے پر دستخط کر دئیے مگر وہ جاتے جاتے 318سستے رمضان بازاروں کیلئے 8ارب روپے کی سبسڈی کی سمری پر دستخط کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے سستے رمضان بازاروں کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔غریب عوام کو سستی اشیاء ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ق انہوں نے کہا کہ صدر مملکت گورنر پنجاب کو رمضان سے قبل مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کریں اور گورنر پنجاب بلاتاخیر سیکرٹری انڈسٹری اور ڈپٹی کمشنرز کی میٹنگ کال کریں اور سرکاری مشینری کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیں۔ میاں ریحان مقبول نے کہا کہ سیاسی شور شرابے اور عدم استحکام کی قیمت غریب مزدور ادا کررہے ہیں۔ تاجر،دوکاندار، خوانچہ فروش ،ناجائز منافع خور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

مزیدخبریں