وزیراعظم نے پاکستان کی خودداری کا سودا نہیں کیا، فوزیہ وحید 

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی رہنما فوزیہ وحید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے لالچ میں پاکستان کی خوداری کا سودا نہ کرنے کا عزم کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں، اسلام آباد میں ہمارے امر بالمعروف جلسے کی شاندار کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ شکست خوردہ اپوزیشن کو عوامی میدان میں پھر شکست ہوگئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے قوم کو نڈراور بیباک لیڈر مل گیا ہے اب وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں اپوزیشن کی کوئی وقت نہیں۔مرکزی رہنما فوزیہ وحید نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے لالچ میں پاکستان کی خوداری کا سودا نہ کرنے کا اعلان کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن