لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، امربالمعروف جلسہ تاریخی تھا جس میں ملک کے کونے کونے سے لوگ آئے تھے جو وزیراعظم عمران خان کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس جلسے کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے۔ کہ عوام کی منتخب کردہ دیانتدار حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی اور اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ وہ گز شتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔ انھوں نے کہاکہ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے ، مفاداتی عناصر عبرت کا نشان بن جائیں گے ، دیانتدارلیڈر عمرا ن خان پر پوری قوم کا اعتماد ہے ، تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، ملک کی عوام چوروں اپوزیشن کی کرتوتوں سے واقف ہے۔
وزیراعظم کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی، ثوبیہ کمال خان
Mar 31, 2022