ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی تقریر پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کئے جانے کے حوالے سے تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں اور قائمہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی وی حکام کو مطلع کیا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر منسوخ کر دی ہے لہذا عملہ اپنا پیک اپ کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی کوریج بھی سرکاری ٹی وی پر شروع کرا دی گئی ہے اور گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی سرگرمیوں میں بھی پاکستان ٹیلی ویژن کا لوگو اور کیمرہ موجود رہا۔ اس حوالے سے پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کی کوریج کے حوالے سے وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی کے لئے اپنی پالیسی میں بہت نرمی پیدا کر لی ہے اور یہ سب مارچ میں ہوا ہے۔