چند صحافیوں کو خط دکھایا جا سکتا ہے تو پارلیمنٹ کو کیوں نہیں؟: مریم اورنگزیب

Mar 31, 2022

 اسلام آ باد (خبر نگار) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چند صحافیوں کو خط دکھایا جاسکتا ہے تو پارلیمنٹ کو کیوں نہیں؟۔مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا ہے کہ چند صحافیوں کو خط دکھایا جا سکتا ہے تو پارلیمنٹ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو کیوں نہیں؟ اصل حقیقت یہ ہے کہ سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔ حقیقت یہ ہے کے کوئی خط اب آپ کوعدم اعتماد سے نہیں بچا سکتا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بیرونی دھمکی والا خط میڈیا کو دکھا رہے ہیں، جس کے خلاف پیکا کا کالا قانون لائے، ساڑھے تین سال جسے گونگا، بہرہ اور اندھا بنانے کی کوشش کی۔ 

مزیدخبریں