خضدار(نامہ نگار) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری نے کہاہے کہ خضدار شہرصفائی کے حوالے سے پورے صوبے میں سرفہرست ہے۔ خضدار میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ورکرز چاک و چوبند ہیں جو پورے شہر کو مختلف زونز میں تقسیم کرکے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کررہے ہیں۔ بازار اور گلی و محلہ جات میں شہرکو صاف ستہرا رکھنا اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن اپنی خدمات پیش کررہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار شہر کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری نے کہنا تھاکہ میونسپل کارپوریشن خضدار نے جس طرح صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے اسی طرح رمضان المبارک میں بھیشہر کی خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دی جائیگی۔