قائد محمد اسلم بھوتانی کے ہر فیصلے پر عوام کا لبیک ہے :عبدالرحمن دودا

 لسبیلہ (نمائندہ خصوصی)حب عبدالرحمن دودا سینئر رہنما بھوتانی کاروان نے اپنے بیان میں کہا کہ ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ ٹو گوادر محمد اسلم بھوتانی کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری ممبر قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کے ساتھ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کے ساتھ متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے ‘ اپنا ووٹ عوامی مفادات کے خاطر متحدہ اپوزیشن کے حق میں دینے کا اعلان کیا۔اسلم بھوتانی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ جو وقت گزارا اچھا رہا‘اب آنے والے الیکشن کی تیاری کرنی ہے۔  ہم بلوچستان کے عظیم لیڈرممبر قومی اسمبلی لسبیلہ ٹو گوادر محمد اسلم بھوتانی کے اس فیصلے کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔حب اور ضلع لسبیلہ و گوادر کے عوام کا فیصلہ ہے کہ جہاں اسلم بھوتانی ہونگے وہاں ہم ہونگے۔آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ محمد اسلم بھوتانی ریکارڈ ووٹ لیکر تاریخ رقم کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن