گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے نوجوان راہنما سابق یوسی وائس چیئرمین رضوان احمد کھوکھر نے کہاہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب اکثریت کھوچکے ہیں اپنے ہی ملک کے ایک سفارتکار کے خط کوجواز بنا کر ڈرامہ رچانے والے نااہل وزیر اعظم دنیا میں پاکستان کے تمسخر کا سبب بن رہے ہیں انہوںنے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے خوف سے جعلی وزیر اعظم اپنے ہی ملک کے سفیر کا خط کسی اور ملک کی دھمکی کے طور پر پیش کر رہے ہیں وہ اکثریت کھو چکے انکے اپنے اتحادی اور پارٹی ارکان انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔