رمضان المبارک ‘ مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کا صحن عمرہ زائرین کیلئے مختص 

Mar 31, 2022

مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران زائرین کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے باعث مسجد الحرام کی زمینی منزل اور خانہ کعبہ کے اطراف واقع صحن عمرہ زائرین کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ  انتظامیہ چاہتی ہے کہ رمضان میں عمرہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند  حضرات یکم رمضان المبارک سے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’الحرمین ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعہ اندراج 5 رمضان المبارک تک جاری رہے گا‘۔ ’معتکفین کو مسجد الحرام میں لاکرز اور اجازت نامے 16 رمضان سے 19 رمضان تک جاری ہوں گے‘ اجازت نامے گیٹ نمبر 119 کے سامنے اعتکاف کرنے والوں کے ادارے کے کیبن سے وصول کیے جائیں۔
حرم

مزیدخبریں